یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ، معاہدوں پر دستخط

army cheif

یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ، معاہدوں پر دستخط


متحدہ عرب امارات کے صدر، پاکستان کے نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا معاہد ہ طے

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔اِس تاریخی انویسٹمنٹ سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔

انویسٹمنٹ سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم  اور  متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ بھی  جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور بات چیت کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے و الےجج ہمایوں دلاور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

وزیراعظم نے اقتصادی اور مالیاتی شعبے میں بھرپور تعاون پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔توانائی، پورٹ اینڈ شپنگ،فوڈ سیکیورٹی،معدنیات اور بینکنگ کے شعبے شامل ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات وقت کی ہرآزمائش پر پورا اترے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال ،علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کوپ 28کیلئے یو اے ای کی صدارت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات 18لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے۔معاہدوں سے پاک یو اے ای اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔


متعلقہ خبریں