موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا

موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا

موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موٹروے پر جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر دونوں کی جان بچالی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فیض پور کے قریب کار کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر دونوں افراد کو زندہ بچا لیا۔

موٹروے پر تبلیغی جماعت کی مسافر بس حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، متعدد ز خمی

ترجمان نے بتایا کہ بحفاظت نکالنے پر کار سوار میاں بیوی نے موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں