مذاکرات میں اہم پیشرفت ، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے پر اتفاق


غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔

مقبوضہ بیت المقدس ، فلسطینی قیدیوں نے جیل سے اسرائیلی پرچم اتار دیا ، حکام کا تشدد

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمہ داری ہے ، مغویوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں