اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 59 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی سطح عبور کر گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 59ہزار 412پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

23 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 701 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 899 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں