190 ملین پاؤنڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیشرفت

pounds

اسلام آباد: (شہزاد پراچہ) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں 190 ملین پاؤنڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور یو اے ای میں قائم مشرق بینک پی ایس سی کے مابین ہونے والی خط و کتابت کی دستاویزات سامنے آگئیں اور بینک نے سپریم کورٹ کے حکم پر بحریہ ٹاؤن کراچی کیس سے متعلق دستاویزات جمع کرا دیں۔

دستاویز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے فیملی ممبر اکاؤنٹ ہولڈر کی تحریری ہدایت پر پاکستان منتقل ہوئے۔ ادائیگی ذاتی ہدایات، رضامندی سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی،

این سی اے اور بینک کی دستاویزات برطانیہ کے قوانین کے مطابق ہیں، اس پر قانونی کارروائی کا حق بھی برطانیہ کی متعلقہ عدالتوں کے خصوصی دائرہ اختیار میں ہے۔

دستاویزات میں برطانیہ کے این سی اے کا ایک خط بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکیموں کی مد میں 61 ارب روپے جاری

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ خط میں تصدیق کی گئی اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم متعلقہ عدالت نے خود خارج کر دیا تھا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے ایسی کوئی بھی رقم حکومت پاکستان کے لیے ضبط نہیں کی گئی تھی، اس کا مقصد بحریہ ٹاؤن کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں