تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

انٹرا پارٹی الیکشن کیا ہے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹر پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ آج دوپہر 12 بجے سنایا جائے گا جس میں پارٹی کے انتخابی نشان کا بھی فیصلہ ہو گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔ جس کی سماعت رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی تھی۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آنے پر بلے کا نشان واپس لے لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ادائیگی سے متعلق اہم پیشرفت

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے۔

کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا، الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔


متعلقہ خبریں