بھارتیوں کو زندگی بھر کا سبق سکھانے پر آسٹریلیا کا شکریہ، حریم شاہ


معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کر دیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔ مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے،ٹک ٹاکر نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے نکالا گیا، حریم شاہ

بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گراؤنڈ میں منہ چھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم پاکستانی قوم بے شرم بھارتیوں کو زندگی بھر کے لیے سبق سکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں۔


متعلقہ خبریں