شعیب اختر کی آسٹریلیاسےمتعلق ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی درست نکلی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی آسٹریلیا سے متعلق ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی درست نکلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابق ٹویٹر) پرراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ماہ قبل کی گئی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور اس کی کیپشن میں لکھا ” ہاں جی ، آپ کو ایک ماہ پہلے بتایا تھا۔

مارنس لبوشین نے دباؤ کو کم کرتے ہوئےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،میکس ویل

سابق فاسٹ بولر نے ایک ماہ قبل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر آج آسٹریلین ٹیم ہار جاتی ہے تو یہ باقی کا پورا ٹورنامنٹ سب پر اپنا غصہ نکالے گی! سوچ لیں آپ کیا چاہتے ہیں؟۔آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد شعیب اختر کی بات درست ثابت ہوگئی ہے-

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رن سے عبرتناک شکست دی تھی۔

ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے، پیٹ کمنز

شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت ورلڈکپ ہار گیا اور آسٹریلیا چھٹی دفعہ عالمی چیمیئن بن گیا ہے، بھارت یہاں تک قسمت سے نہیں بلکہ کھیل کر پہنچا تھا۔

انہوں نے پچ کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان کو چاہیے تھا کہ تھوڑا سا بہتر وکٹ بناتا، تاکہ بال تھوڑا تیز یا بائونس ہوتا، ٹاس پر انحصار نہ کرنا پڑتا۔

آج حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں،ٹریوس ہیڈ

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹاس ہارنے کے بعد اس خوش فہمی میں تھا کہ ہم اسپنر لگا کر بازی پلٹ دیں گے تو مجھے ان کی یہ اپروچ ٹھیک نہیں لگی ۔


متعلقہ خبریں