بھارتی کمپنی کا ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کا اعلان


انٹ نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ آج بھارت کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو جائے گا، جیت کا تاج انڈیا یا آسٹریلیا میں سے کس کے سر سجے گا یہ فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حیران کن اعلان کر دیا، ستاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی ویب سائٹ ایسٹرو ٹاک کے سی ای اور پونیت گپتا نے کہا ہے کہ بھارت کی جیت کی خوشی میں وہ اپنے صارفین میں انعامی رقم تقسیم کرے گا۔

ورلڈکپ، فائنل کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی

پونیت گپتا کے مطابق اگر بھارت ون ڈے ورلڈکپ جیت جاتا ہے تو وہ اپنے تمام صارفین میں 100 کروڑ بھارتی روپے تقسیم کریں گے۔انہوں نے لنکڈ ان پر پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے اس کا اعلان انسٹاگرام پر ویڈیو کے ذریعے بھی کیا۔

پونیت کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آخری بار جب ہندوستان نے 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، میرے چند دوست تھے جن کے ساتھ میں اپنی خوشیاں بانٹ سکتا تھا۔

لیکن اس بار ہمارے پاس Astrotalkکے بہت سارے صارفین ہیں، اس لیے مجھے ان کے ساتھ اپنی خوشی بانٹنے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

ورلڈکپ 2023 فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ لہذاصبح میں نے اپنی فنانس ٹیم سے بات کی اور وعدہ کیا کہ اگر ہندوستان ورلڈ کپ جیتتا ہے تو اپنے صارفین کو 100 کروڑ بھارتی روپے تقسیم کروں گا۔


متعلقہ خبریں