اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان


یروشلم: اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کے ساتھ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی جس کے اثرات اسرائیلی معیشت پر نظر آ رہے ہیں۔

اسرائیلی مرکزی بینک کے مطابق جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آ گئی ہے جبکہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی کرنسی شیکل 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، اردن

جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور غزہ جنگ اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہے۔


متعلقہ خبریں