پاکستان کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا بابراعظم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پربیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان شاہین شاہ جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان شان مسعودکو مقررکر دیا گیا ہے۔
شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں بابر اعظم کپتانی سے دستبردار
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرشاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی مثالی قیادت میں کھیلنا اور بھائی چارے کا مشاہدہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی قیادت اور ٹیم کے اتحاد اور ہماری کامیابی کے لئے عزم قابل تحسین ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ آپ کو بیٹنگ کے مزید ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھنے کا منتظر ہوں۔
کپل دیو بھی بابر اعظم کے حق بول پڑے
– @babarazam258: under your exemplary leadership, it’s been a privilege to witness true teamwork and camaraderie. Your forefront leadership and commitment to team unity and collective success are commendable.
Looking forward to seeing you break more batting records, In sha… pic.twitter.com/J8mTqfjtD5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا کہا گیااور بطور ٹیسٹ کپتان برقرار رہنے پر زور دیاگیا تھا۔ تاہم بابر اعظم نے اپنی فیملی سے مشورہ کرنے کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔