کپل دیو بھی بابر اعظم کے حق بول پڑے


سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے زیر تنقید پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حق میں آواز بلند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کپل دیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ کار کردگی کی وجہ سے لوگ بابر اعظم کو طعنے دے رہے ہیں۔ اس وقت بابر کی کارکردگی پرتنقید کی جارہی ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6ماہ قبل پاکستان کو پہلے نمبر پر پہنچایا تھا۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ذکا اشرف اور بابراعظم کے مابین ملاقات

انہوں نے کہا کہ اب بابر کی خراب پرفارمنس پر لوگ باتیں کر رہے ہیں لیکن وہ کل بھول گئے جب وہ پرفارم کرتے رہے، جب کوئی بیٹر زیرو پر آؤٹ ہو تو 99 فیصد لوگ کہیں گے کہ اسے ڈراپ کر دو۔

شائقین کو صرف حالیہ کارکردگی کو مد نظر رکھنے کی عادت ہے،پچھلی پرفارمنس سب  بھول جاتے ہیں لیکن میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔

بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار

دوسری جانب کوئی عام کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں اگر سنچری بنائے تواسے سپر اسٹار قرار دیا جاتا ہے، کسی پلیئر کو اس کی موجودہ کار کردگی کی بنا پرنہیں جانچیں۔

یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے ، اس میں کتنا جوش، جنون اور ٹیلنٹ ہے ، کوئی بھی پہلی گیند پر آؤٹ ہو سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کی اکثریت بابر اعظم کو کپتانی خود سے چھوڑ کر بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کے مشورے دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں