”شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں” بابر اعظم کپتانی سے دستبردار

babar azam بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں  بابراعظم نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، نئے کپتان کی مکمل سپورٹ کروں گا۔

کپل دیو بھی بابر اعظم کے حق بول پڑے

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، پاکستان کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز رہا، کپتانی سے دستبرار ہونا مشکل فیصلہ تھا، میرے خیال میں کپتانی چھوڑنے کا یہ صحیح وقت تھا،  پی سی بی نے جو مواقع دیئےاس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے 2019 میں پاکستان کی قیادت کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی۔

بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے نشیب و فراز کا تجربہ کیا ہے، لیکن میں نے دل و جان سے اور جذبے کے ساتھ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

وائٹ بال فارمیٹ میں نمبرون پوزیشن تک پہنچنا، کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے لیکن میں اس سفر کے دوران غیر متزلزل حمایت پر پرجوش پاکستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

عبدالرزاق کا ایشوریا کے بارے کمنٹ، شاہد آفریدی کا ردعمل آ گیا

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں