حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان


واشنگٹن: امریکہ اور برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی قیادت اور ایرانی امداد کی فراہمی پر پابندیاں لگائی ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ ہمارے پاس فلسطینیوں کی اموات کی تعداد جانچنے کا واضح طریقہ نہیں ہے تاہم معلوم ہے کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی خونریزی، امریکی صدر پرامید

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے جنگ میں وقفے پر بات کی ہے۔ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندی واقعات پر تشویش ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم پر واضح کر دیا یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔


متعلقہ خبریں