اسرائیلی خونریزی، امریکی صدر پرامید


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حماس اور فلسطینی گروپوں کی قید میں موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پر امید ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے اور مجھے امید ہے کہ رہائی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا تاہم یقین ہے کہ یرغمالی جلد رہا کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل وزیر اعظم پر واضح کر دیا موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، امریکہ

جوبائیڈن نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ ایک ڈیل پر مذاکرات کر رہے ہیں جس کے تحت ممکنہ طور پر 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے 80 کے قریب یرغمالی رہا ہوں گے۔

یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 3 سے 5 دن تک عارضی جنگ بندی اور اسرائیل میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر تیار ہو گا۔


متعلقہ خبریں