فرنس آئل کی فروخت میں 66 فیصد کمی

petrol

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں 0.40 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.19 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 0.05 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 74 فیصدکم ہے،

گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 0.20 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹک پیٹرولیم کے 0.11 ملین ٹن اورشیل کے 0.13 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں