ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، علی محمد خان


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری ہوں گی۔ 

ہم نیوز کےپروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمرعباس” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں اتحاد کرتی ہیں،ماضی میں ہم نے بھی اتحاد کیا ہے،فی الحال چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کا کوئی عندیہ نہیں۔

سسٹم پراثرانداز ہونے والے تمام افراد سے بات ہونی چاہئے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے،صرف الیکشن کرانا اہم نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر سے متعلق کیاکہا؟ شیر افضل مروت کابڑا انکشاف

انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہو جانے ہیں مگر الیکشن کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا، ان تمام لوگوں نےملک کو یہاں تک پہنچا دیا ہے، یہ سوچنا چاہیے کہ 8فروری کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا۔

کور کمیٹی دو تین معاملات پر کام کر رہی ہے ، ہماری لیڈر شپ کو پریشر میں پارٹی چھوڑنی پڑی ، کچھ لوگ غائب ہو جاتے تھے پھر سامنے آ جاتے تھے، ماضی میں بھی جماعتوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسد عمر تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ، سیاست چھوڑنے کا اعلان

علی محمد خان کا  کہنا تھا کہ تمام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت اور دستخط سے جاری ہوں گی۔

اسد عمر کے حوالے سے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسد عمر پارٹی میں آنا چاہتے ہیں، اسد عمر کے ایک قابل آدمی اور ہماری پارٹی کے بڑا نام تھے، پی ٹی آئی کی پالیسی کبھی اداروں سے ٹکراو کی نہیں تھی۔

اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی کے دل کے بھی قریب تھے، ان کا جانا ہمارے لیے مایوسی کا دن تھا۔

نوازشریف کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ابھی ملا نہیں،جاوید لطیف

انکا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری پر مشکل وقت ہے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے میرا ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا،  البتہ ان کی واپسی کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔


متعلقہ خبریں