اسد عمر تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ، سیاست چھوڑنے کا اعلان

اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی لاہور پولیس نے اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان کی گرفتاری مانگ لی اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، تفتیشی افسر پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، تفتیشی افسر علیمہ خان اور عظمٰی خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،وکیل برہان معظم

اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ  عوامی زندگی گزارنے کے بعد میں نے سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ، ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ۔

پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں، استحکام پارٹی کی دعوت مسترد کر دی، اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میری حمایت کی ہے۔ خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ میں نے اس حلقے کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس سے میں منتخب ہوا تھا۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔


متعلقہ خبریں