ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم، سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون؟

فوٹو: فائل


عالمی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا ہے، قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جب کہ شاہین شاہ نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

پاکستان نے 9 میچز کھیلے جس میں سے چار جیتے جب کہ پانچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، خاص طور پر بولرز کی کارکردگی پر کرکٹ پنڈٹ نے سوال اٹھا دیئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بیٹر محمد رضوان رہے جنہوں نے 9 میچز میں 65 کی اوسط سے 385 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

دوسرے نمبر پر عبداللہ شفیق نے 42 کی اوسط سے 336 جب کہ بابراعظم نے 40 کی اوسط سے 320 رنز بنائے ہیں۔

بولنگ کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی 18 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ حارث 16 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم دونوں بولرز نے خوب رنز لیک کئے۔

 


متعلقہ خبریں