تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد اشفاق کی پارٹی رکنیت ختم

PTI

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

سانحہ 9 مئی، مزید 29 افراد گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو آئندہ کسی بھی فورم پر پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے پارٹی نام استعمال کیا تو پارٹی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ندیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا۔

ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی

پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد کئی رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے۔

علاوہ ازیں سابق ایم پی اے افتخار الحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان اوچ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی سے ملاقات کی ۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نےافتخار الحسن گیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہئے۔9مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔

انشاء اللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا، میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کیلئے بہت محنت کی، ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کیساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

اس موقع پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ، ملک میں معیشت کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔

استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ، آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے ۔


متعلقہ خبریں