کے الیکٹرک سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈسکوز نے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

بجلی صارفین کیلئے پھر بُری خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نظرِ ثانی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔ جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، اطلاق یکم نومبر سے ہوگا

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں