بجلی صارفین کیلئے پھر بُری خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

electricity bill

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا اور ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں فیصلے کرنے ہیں تو پھر عوام کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی تاہم اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں