پانامہ: پروفیسر نے روڈ بلاک کرنے والے2 افراد کو قتل کر دیا، ویڈیو وائرل


 پانامہ: سینٹرل امریکہ کے شہر پانامہ میں پروفیسر نے روڈ بلاک کرنے پر 2 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے پروفیسر کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانامہ میں ماحولیاتی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجاً روڈ بلاک کر کے بیٹھے ہوئے تھے کہ 77 سالہ یونیورسٹی پروفیسر نے فائرنگ کر کے 2 مظاہرین کو ہلاک کر دیا۔

پروفیسر کے مظاہرین پر غصہ ہونے اور بندوق نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پروفیسر اپنی کار میں مغربی پانامہ کے چام سیکٹر میں ایک ہائی وے پر نکلے اور سیدھا ماحولیاتی مظاہرین کی طرف پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے مظاہرین اور میڈیا کے سامنے مظاہرے میں شامل 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ملزم کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کا نام کینتھ ڈارلنگٹن ہے اور اس کی عمر 77 سال ہے۔ ملزم ایک وکیل اور یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں