پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی،کے ایس ای100انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ72ارب سے زائد روپے بڑھ گیا اور78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔
کاروباری تیزی سے62.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اگرچہ کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور مارکیٹ میں 15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی انڈیکس53700پوائنٹس کی پست سطح تک گرنے کے بعد مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انویسٹرز نے خریداری کا فائدہ اٹھایا تاہم54420پوائنٹس کی سطح پر انڈیکس کے پہنچتے ہی سیلنگ پریشر بھی دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج جمعرات سرکاری تعطیل کے باعث بند رہے گی جبکہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کا آخری سیشن ہو گا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 525.70پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 53735.73پوائنٹس سے بڑھ کر54261.43پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح192.01پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17990.09پوائنٹس سے بڑھ کر18182.10پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 35811.36پوائنٹس سے بڑھ کر36146.66پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب9کروڑ22لاکھ 44ہزار305روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب48ارب62کروڑ49ہزار553روپے سے بڑھ کر78کھرب20ارب71کروڑ22لاکھ93ہزار858روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو20ارب روپے مالیت کے48کروڑ27لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو18ارب روپے مالیت کے50کروڑ60لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری4کروڑ2لاکھ،سنر جیکو پاک3کروڑ84لاکھ،ہم نیٹ ورک3کروڑ11لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ99لاکھ اور کوہ نور اسپننگ 2کروڑ32لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 1179.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت23400.00روپے ہو گئی اسی طرح 30.46روپے کے اضافے سے پاک سوزوکی کے حصص کی قیمت 436.53روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے بھا میں 88.49روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1101.01روپے ہو گئی۔