کبھی عوام کو بھی فیصلہ کرنے دیں، فیصل کریم کنڈی

Faisal Kareem فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کبھی عوام کو بھی فیصلے کرنے دیں کہ وہ کس پارٹی کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیئیں اور تمام اداروں کو نیوٹرل رہنما چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی عوام کو بھی فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس پارٹی کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں اور عوام جس پارٹی کو بھی مینڈیٹ دیں ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر تحفظات کو دیکھنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں فیصلے کرنے ہیں تو پھر عوام کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد ہے جبکہ سویلین اداروں پراعتراض ہے کہ وہ نیوٹرل نہیں۔ آصف زرداری نے 14 سال جیل کاٹی لیکن علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے علاقے میں مسلم لیگ ن کا کوئی امیدوار نظر نہیں آ رہا جبکہ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اتحاد کی کوئی بات نہیں چل رہی۔ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں