خام مال اور پارٹس کی کمی، ہونڈا کا پلانٹ مزید 2 دن کیلئے بند


پاکستان میں گاڑیوں کا معروف برینڈ اٹلس ہونڈا کا پلانٹ مزید دو دن کے لیے بند رہے گا۔

اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کا پلانٹ مزید 9 نومبر2023 تک بند رہے گا۔

کمپنی نےاسٹاک ایکسچینج کوخط میں کہا ہے کہ خام مال اورپارٹس کی کمی کی وجہ سے پلانٹ کو عارضی طورپربند رکھا گیا ہے۔

پہلےپلانٹ کو15 روزکیلئےبند کیا گیا تھا جسے اب مزید3 روزبند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں