جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا


کیپ ٹاؤن: اسرائیل کی فلسطین پر مسلسل بربریت کے خلاف جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیل پر جنگ بندی پر زور دیا تو جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکار کو مشاورت کے بعد واپس بلا لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی اپنے سفارت کاروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور 30 سال بعد اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے بھی سب سے زیادہ کارکن اس جنگ میں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو گیا ہے۔ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہونے سے غزہ کا رابطہ  دنیا سے منقطع ہو گیا۔


متعلقہ خبریں