انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی ٹاپ آف دی ٹیبل رہنے کا اعزاز بھارت ہی کے پاس تھا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں گزشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ بھارت نے باآسانی مخالف ٹیم کو 243 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔
ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستان ٹیم پر جرمانہ
بھارت اس ورلڈکپ کے گروپ اسٹیجز کا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف 12 نومبر کو کھیلے گی۔ نیدرلینڈز کو شکست دینے کی صورت میں میزبان ٹیم 2015، 2019 اور اب 2023 ورلڈکپ میں بھی پہلی پوزیشن کے ساتھ اگلے مرحلے میں جائے گی۔
2015 کے ورلڈکپ کی بات کی جائے تو بھارت ‘پول بی’ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل ٹاپرز تھی۔ 2019 کے ورلڈکپ میں بھی بھارت نے 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی
یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ بھارت پچھلے دونوں ورلڈکپ میں ٹاپ آف دی ٹیبل ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔
رواں سال پھر یقینی طور پر نیدرلینڈز سے جیت کے بعد بھارت ٹاپ آف ڈی ٹیبل ہی رہے گا۔ بھارت کے پاس اس ورلڈکپ میں ‘چوکرز’ کا لیبل ہٹانے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔
2015: Table toppers (Pool B) ➡️ Semifinal
2019: Table toppers ➡️ Semifinal
2023: Table toppers ➡️ 🤔#WorldCup2023 pic.twitter.com/zOZjfI7Vnc— CricTracker (@Cricketracker) November 5, 2023
خیال رہے کہ 2011 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بھارت اس سال گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی تھی۔