ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کل بنگلورو میں آمنے سامنے ہونگے۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسیوں کے مطابق بنگلورو میں ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک بارش ہونے کا امکان ہے۔
بٹ کوائن کی قیمت 18 ماہ کی ریکارڈ بلندسطح پر پہنچ گئی
ریڈار بارش کے 50 فیصد امکانات بتاتا ہے۔ کھیل مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہونا ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ کا دوسرا ہاف متاثر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چناسوامی سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہونے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی
چناسوامی اسٹیڈیم کے سٹاف کے مطابق گراؤنڈ میں نصب ’’سب ایئر سسٹم‘‘ میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔
گراؤنڈ اسٹاف کو یقین ہے کہ بارش کے بعد گراؤنڈ 20 منٹ کے اندر میچ کے لیے تیار اور فٹ ہوجائے گا۔