چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں بڑا جلسہ کریں گے ، بیرسٹر گوہر
انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، قانون کے تحت جو سرٹیفکیٹ 7 دن میں ملنا تھا وہ آج تک نہیں ملا۔ بہت تاخیر ہو چکی، پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان جلد واپس دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کے سارے کیسز معاف ہوئے، دوسری جانب بان پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں سزائیں دی گئیں۔اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، اسی لیے انہیں ڈپٹی وزیرِ اعظم بنایا گیا۔