انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتوں کا ملبہ گرنے پر لوگوں نے گھر خالی کر دیئے

earthquake زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوپانگ شہر اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے ، کوپانگ شہر میں کئی عمارتوں کا ملبہ گرنے کے باعث لوگوں نے گھر خالی کر دیئے۔

افغان صوبے ہرات میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تیمور جزیرے کے مغرب میں زلزلے کی گہرائی 36.1 کلومیٹر تھی۔ انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے۔

زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاک بھی محسوس کئے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خدشہ نہیں۔


متعلقہ خبریں