افغان صوبے ہرات میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

earthquake

افغانستان کا صوبہ ہرات ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 تھی جبکہ مرکز زندہ جان اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

افغانستان، بھارت کے بعد ایران میں بھی شدید نوعیت کا زلزلہ

یاد رہے تین ہفتے قبل بھی افغانستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چار ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے تھے ، جبکہ زندہ جان کے ضلع میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں