ایران کا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ


تہران: ایران نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے صیہونی ریاست اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سے معاشی تعاون نہیں کرنا چاہیے اور انہیں چاہیے کہ وہ غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کریں۔ مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ غزہ کی آبادی پر کون دباؤ ڈال رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: یمن سے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں۔ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے وہ اپنی عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے۔ غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کر رہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنے جنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کر دے۔


متعلقہ خبریں