یمن سے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع


صنعا: یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع کر دیئے۔

حوثیوں کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت بند ہونے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صہیونی دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرونز داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ، 100سے زائد افراد شہید

جنرل یحییٰ ساری نے کہا کہ فلسطین کاز کے حوالے سے ہمارے یمنی عوام کا مؤقف مستحکم اور اصولی ہے۔ فلسطینی عوام کو اپنے دفاع اور اپنے مکمل حقوق استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ یمن نے گزشتہ شب غزہ پر جاری مستقل بمباری پر اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں