سلطنت عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی کمپنی کی جانب سے ایشیائی ممالک کے لیے سفر کرنے والوں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔
پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبریں ، ترجمان وزارت پٹرولیم کا موقف آگیا
اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ عمانی بندش کی وجہ سے اسرائیلی پروازوں کو 3، 3 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
علاوہ ازیں غزہ پر بدترین حملوں کے بعد جنوبی امریکہ کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔
بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔
قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل
عالمی میڈیا کے مطابق بولیویا کی صدارتی ہاوس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع اور لوگ بے گھر ہوئے ہیں،صدارتی ہاوس کی وزیر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
دوسری جانب بولیویا کے خارجہ امور کے نائب وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیل کے جارحانہ اور غیر متناسب فوجی حملوں کی مذمت میں کیا گیا ہے جو کہ اب بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔