افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

afghani

وزارت داخلہ کی غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری


افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا،ملک دشمن قوتیں اس عمل کو سبوتاز کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کےباعث اب تک ایک لاکھ26ہزار سے زائد افغان باشندے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

مزید 5046 افغان باشندوں کی اپنے وطن کو واپسی ، تعداد 82 ہزار ہو گئی

ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں ، افغان باشندوں کیلئے قائم کیمپس یا انکی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مذموم عناصر کو ایسی تصاویر اور وڈیوز بنانے کا کہا گیا جس میں افغان باشندوں کیساتھ زبردستی کرتے دکھایا جائے۔

منصوبے  کے مطابق عورتوں اور بچوں کو خاص طور پر اِن تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اچھی طرح پروپیگنڈا کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

12 ہزار افغانی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچ گئے

اس حوالے سے سپین بولدک افغانستان میں مزدورں کیساتھ ایک میٹنگ کی گئی ، میٹنگ میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان باشندے کراسنگ کیلئے پاکستانی پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کا گھناونا منصوبہ بنایا گیا، مذموم اورگھناونےمنصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا نا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں