مزید 5046 افغان باشندوں کی اپنے وطن کو واپسی ، تعداد 82 ہزار ہو گئی


غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں تین روز باقی ہیں ، اس سلسلے میں افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5046 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق واپس جانے والے افغانیوں میں 1241 مرد، 1002 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

کسی غیر ملکی کو پناہ دینے یا مکان کرائے پر دینے والے کیخلاف کارروائی ہوگی،عامر میر

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے پر لاکھوں افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

گرفتارغیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ کاروبار یا پناہ دینے پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں