وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات

نگران وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283روپے 38پیسے پربرقرار رہے گی جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بھی فی لیٹر قیمت 303روپے18پیسے برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے40پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 192روپے86پیسے ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے 82پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت211روپے 3پیسے ہوگئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں