اسد عمر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی میں طلب

Asad Umar

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراسد عمر کو 9 مئی کے واقعات پر بنی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کویکم نومبر کی سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں طلب کیا گیا ہے،رہنما پی ٹی آئی کو لاہور میں درج مختلف مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پہلی بار تصویر منظر عام پر آ گئی

دوسری جانب لاہور انسدادی دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں