پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نگران وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے

petrol پیٹرول اور ڈیزل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تیل کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کئی روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیرگردش ہیں، جن کے بارے میں آج حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

پیٹرول 200روپے لیٹر کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

اس سے قبل میڈیا میں موجود خبروں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔

اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔کہا گیا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں