میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے، فخر زمان


پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہاہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ آن دا ڈے غلطیاں کم کرنی چاہیے لیکن میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم  کے مسلسل شکست کے بعد فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہماری ٹیم کا ماضی کچھ ایسا ہی رہا کہ مشکل وقت میں اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی خاصی محنت کررہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ تینوں میچز جیتیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بذریعہ ای میل سینٹرل کنٹریکٹ مل گئے

انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو باتیں بہت آتی ہیں،حقیقت ہے کہ ٹیم نے ایفرٹ بہت کی ہے، شاہین اور حارث خود بہتر بتاسکتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہے۔

میں جب بھی ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو اچھی کارکردگی دکھانے کی باتیں کرتے ہیں، ساتھ ہی کنڈیشن اچھی ہیں، بیٹرزکیلئے تو بہت سازگار کنڈیشن ہے۔

ورلڈکپ کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی خبریں، ذکا اشرف کا اہم بیان آگیا

فخر زمان نے اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ گھٹنے کی انجری ایسی ہوتی ہے جو لمبی چلتی ہے،  پی سی بی میڈیکل پینل نے بہت کام کیا جس کی وجہ سے جلدی فٹ ہوگیا۔

شروع میں ایسا لگا تھا کہ اس بار بھی پورا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکوں گا۔

ورلڈ کپ 2023کے میچ میں سب سے زیادہ 771 مجموعی رنز کانیا ریکارڈ بن گیا

قومی بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں لیکن جب ناکامیاں ہوتی ہیں تو دبائوبھی بڑھ جاتا ہے جو بھی وقت ملا اس میں خامیاں دور کیں، جب ہارتے ہیں تو منفی خبریں بہت چلتی ہیں۔

ایسی کوئی بات نہیں یہ دکھ کی وجہ سے لوگ اپنا اظہار کررہے ہیں،  لوگ تو باتیں کریں گے لیکن ٹیم متحد ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں