پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے ۔ کھلاڑیوں کی جانب سے جلد سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
نسیم شاہ تیزی سےصحت یاب ہونے لگے
یادر ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی۔
کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
ورلڈ کپ 2023کے میچ میں سب سے زیادہ 771 مجموعی رنز کانیا ریکارڈ بن گیا
خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا ساتواں میچ کل بروز منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔