ورلڈکپ کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی خبریں، ذکا اشرف کا اہم بیان آگیا

ذکا اشرف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمنجیمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہےکہ ورلڈکپ چل رہا ہے، ایسے میں سابق کرکٹرز اپنی اپنی دکانیں سجا کر بیٹھ گئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابراعظم نمبر ون بیٹر اور اسٹارکرکٹر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بذریعہ ای میل سینٹرل کنٹریکٹ مل گئے

تاہم ورلڈ کپ مکمل ہونے کے بعد نتائج پرماہرین سے اس بارے میں تجاویز لیں گے اور پھر دیکھیں گے پاکستان  کرکٹ کیلئے جو بہتر ہو گا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ذکا اشرف کا  کہنا تھا کہ ورلڈکپ چل رہا ہے ایسے میں سابق کرکٹرز اپنی دکانیں سجا کر  بیٹھ گئے ہیں اورمسلسل تنقید کررہے ہیں جس سے قومی کرکٹرز کا مورال گر رہا ہے۔

ورلڈ کپ 2023کے میچ میں سب سے زیادہ 771 مجموعی رنز کانیا ریکارڈ بن گیا

میری ان سے گزارش ہے کہ ورلڈکپ ختم ہونے تک مثبت انداز میں چلیں، جو نتائج آئیں گے اس پر کھل کر تنقید کریں اورغلطیوں کی نشاندہی بھی کریں تاکہ انہیں مستقبل میں درست کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں