والدہ کی کمی ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں، انہی کی دعاؤں سے یہاں پہنچا، محسن نقوی

محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ماؤں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے ماں ہی کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ اپنی والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں۔

آئرلینڈ کیخلاف شکست، محسن نقوی متحرک

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی بھی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے۔ دنیا بھر کی تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے۔

خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 12 مئی کو ماؤں کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد اس مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں