محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے ، لاہور ہائیکورٹ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنیکا حکم


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ جس پر آج عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا۔

شیخ رشید کی لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے، بھارت میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیز کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا، ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے جب مرضی سرگرم ہو جاتے ہیں۔

میری زندگی کا مشن 9 مئی میں ملوث اور روپوش افراد کو عام معافی دلانا ہے، شیخ رشید

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، الیکشن ہم پی ڈی ایم کیخلاف لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دن تھا، فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یہ ہفتہ مشکل ہے اللہ سے دعا ہے بہتر ہو۔


متعلقہ خبریں