ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد

Elon Musk

ٹویٹر پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد


ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر ایلون مسک نے اس حوالے سے اہم پوسٹ کی ۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر کے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر نے اسرائیل کو غاصب قرار دے دیا

ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔


متعلقہ خبریں