مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

Molana Tariq Jamil

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے تلمبہ میں فائرنگ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل جاں بحق ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کو زخمی حالت میں تلمبہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

ترجمان پولیس  نے کہا ہے کہ ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجود ہیں ،شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ۔

دریں اثنا سابق وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے مولاناطارق جمیل سےبیٹےکی وفات پردلی دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب مولانا طارق جمیل اور ان کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں۔یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔

ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کوجواررحمت میں بلندمقام عطافرمائے،اہل خانہ کوصبرجمیل دے۔

نگران وزیر داخلہ نے  بھی  مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جوان سال بیٹے کی موت ایک باپ کیلئے دنیا کا سب سے بڑا دکھ اور غم ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے بھی مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا گیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مولانا طارق جمیل سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں