ایندھن کی کمی، ملک بھر کی طرح پشاور سے بھی مزید فلائٹس منسوخ

پی آئی اے pia

پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ بڑھاکر 50 کروڑ روپے کردی، پی ایس او حکام نے کریڈٹ لمٹ بڑھانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پی ایس او کے مطابق یومیہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے علاوہ دیگر پروازوں کو بھی فیول سپلائی جاری رہے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 ارب روپے کے بیل آؤ ٹ پیکج کی منظوری دی گئی تھی، پی ایس او کے مطابق پی آئی اے 15 ارب روپے کی کریڈٹ لائن پہلے ہی استعمال کرچکا ہے۔ پی آئی اے کے آپریشنز بحالی کیلئے نئی مذاکرات میں کریڈٹ لائن منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

پی آئی اے کی ناقص خدمات پر مسافر کو لاکھوں روپے ہرجانہ دینے کا حکم

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ہفتہ کو بھی ملک بھر میں 40 سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، کراچی سے تربت، اسلام آباد، لاہور، جدہ، کوئٹہ اور سکھر کی دوطرفہ 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے کی پشاور سے ابوظہبی، ریاض، دبئی اور دوحہ کی دوطرفہ 10 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایندھن کی کمی کی وجہ سے پشاورباچا خان ائیرپورٹ پر مزید10 فلائٹس منسوح کی گئیں، پشاور ائیرپورٹ حکام کے مطابق 5پروازوں کی آمد اور 5 کی روانگی منسوح کردی گئی۔

پشاور ائیرپورٹ حکام کے مطابق منسوخ ہونے والی تمام پروازیں بین الا اقوامی تھیں ،تین ہفتوں میں 62 پروزایں منسوخ ہو چکی ہیں۔

سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ کی پی کے 760، گلگت کی پی کے 601، 602، 605 اور 606، سکردو کی پی کے 451، 452، کوئٹہ کی پی کے 325، 326، تربت کی پی کے 509، 510، مسقط کی پی کے 291، القسیم کی پی کے 168، ابوظہبی کی پی کے 262 شامل ہیں۔ ملتان سے القسیم کی پی کے 169، دبئی کی پی کے 221، 222 اور مسقط کی پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

لاہور سے شارجہ کی پی کے 185، 186، دبئی کی پی کے 203، 204، جدہ کی پی کے 731، 839، باکو کی پی کے 159، دمام کی پی کے 248 منسوخ ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔


متعلقہ خبریں