رواں سال کا آخری چاند گرہن آج ہو گا


رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا جو جزوی ہو گا۔ چاند گرہن 28 اکتوبر کی رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہو گا۔

جزوی چاند گرہن رات ایک بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیکنڈ 530 سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکہ، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں