ہر سیکنڈ 530 سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف

فائل فوٹو


لندن: سائبر سیکیورٹی کمپنی کے پیش کیے جانے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق سائبر سیکیورٹی ماہرین نے روزانہ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ممکنہ سائبر حملوں کی نشاندہی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی کام جائنٹس بی ٹی نے کہا ہے کہ ہیکرز سائبر دفاع کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کے لیے آٹو میشن اور مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے جڑی ڈیوائسز کی تلاش میں لگے رہے۔

بی ٹی ڈیٹا میں بتایا گیا کہ گزشتہ 12 ماہ میں آئی ٹی، دفاع، بینکنگ اور انشورنس سیکٹر پر سب سے زیادہ سائبر حملے کیے گئے اور خیراتی اداروں پر تقریباً 7 لاکھ 85 ہزار سائبر حملے ہوئے۔

کمپنی کے مطابق ماہرین کی جانب سے ہر سیکنڈ 530 سے زائد ممکنہ سائبر حملوں کی نشان دہی کی گئی ہے اور کمپنی نے خبردار کیا کہ سائبر حملوں کے اس رجحان سے تحفظات میں اضافہ ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار

بی ٹی کی جانب سے یہ اعداد و شمار سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی کے مہینے کے موقع پر شائع کیے گئے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار ٹرسٹن مورگن نے کہا کہ برطانیہ میں سائبر حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دور حاضر کے کاروبار کی ساخت مختلف ہوئی ہے اور اب ہیکرز کے لیے انٹرنیٹ سے جڑی ڈیوائسز کے علاوہ ہدف کے لیے زیادہ قیمتی ڈیٹا اور اس سے حاصل ہونے والا فائدہ موجود ہے۔


متعلقہ خبریں